اسلحہ ومنشےات برآمد، 15ملزمان گرفتار

06 مارچ 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور آتش بازوںکےخلاف کارروائی کرتے ہوئے15ملزمان کو گرفتار کرلےا تھانہ سول لائن پولیس نے صائمہ بی بی سے 1430گرام ہیروئن ، تھانہ جاتلی پولیس نے زاہد سے120گرام چرس، تھانہ گوجر خان پولیس نے طاہر سے5بوتل شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے عظمت اور نادر سے40بوتل شراب، تھانہ مندرہ پولیس نے دلدار سے1بوتل شراب، تھانہ کینٹ پولیس نے رحمن سے5لیٹر کھلی شراب، آصف سے5لیٹر کھلی شراب، تھانہ رتہ امرال پولیس نے ساجد سے رائفل12بور معہ17روند ،تھانہ روات پولیس نے سندھو سیداں کے علاقہ میں آتش بازی میں مصروف اختر ، سلطان اور حامد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے سامان آتش بازی، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے احمد سے2عدد پتنگیں اورڈور برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...