نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے21 سالہ نوجوان کو قتل کردےا

06 مارچ 2017

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد مےں الگ الگ واقعات مےں دو نوجوان قتل کردئے گئے پولےس نے بتاےا کہ قتل کی پہلی واردات تھانہ بھارہ کہو کے علاقے مےں ہوئی جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے21 سالہ نوجوان کو قتل کردےا اور فرار ہوگئے پولےس کے مطابق سےد روز خان سکنہ مکہ ٹاﺅن سٹرےٹ نمبر1 بھرہ پل کے قرےب موجود تھا جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردےا اس واردات کی اطلاع ملتے ہی پولےس جائے وقوعہ پہنچ گئی شواہد جمع کئے اور نعش ہسپتال منتقل کردی پولےس نے بتاےا کہ قتل کی دوسری واردات تھانہ کھنہ کے علاقے سوہان مےں ہوئی جہاں غےرت کے نام پر اےک نوجوان کو قتل کردےا گےا 21 سالہ مقتول محمد راشد ولد محمد انور سکنہ حطار ہری پور نے اےک لڑکی سے کورٹ مےرج کی جس کی رنجش پر آج لڑکی کے بھائی بلال نے پستول سے فائرنگ کرکے محمد راشد کو قتل کردےا جس سے وہ موقع پر دم توڑ گےا جس کی نعش پولےس نے ہسپتال منتقل کردی پولےس کے مطابق مقتول کے پےٹ اور ٹانگوں مےں گولےاں لگےںپولےس مصروف تفتےش ہے ۔