صدر ممنون حسین کی بہاولپور آمد،دوست کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت

06 مارچ 2017

بہاولپور(بیورورپورٹ) صدرپاکستان ممنون حسین کی اپنے دوست کے بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے بہاولپورآمد‘ صدرپاکستان ممنونحسین گذشتہ روز اپنے دیرینہ دوست حافظ ایازاللہ خان کے بیٹے حمزہ کی شادی میں شرکت کیلئے بہاولپورپہنچے جہاں انہوں نے مصروف دن گزارا‘وہ ساڑھے بارہ بجے سرکٹ ہاوس پہنچے اورایک بجے دوپہرکو بہاولپورسے تعلق رکھنے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ملاقات کی انہوں نے دوپہرکاکھاناکھایا اور مئیربہاولپورعقیل نجم ہاشمی‘ ڈپٹی مئیر ملک منیرچنڑسمیت چیئرمینوں سے ملاقات کی بعدازاں وہ اپنے دوست کے بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے نورمحل روڈ پرایک شادی ہال پہنچ گئے اوروہاں انہوں نے شادی میں شرکت کی۔