سپیکر قومی اسمبلی کے حکم پر آج ہونیوالے 3 اہم قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی

06 مارچ 2017

اسلام آباد (آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسمبلی سیکرٹریٹ نے آج منعقد ہونے والے تین اہم کمیٹیوں ہاﺅسنگ، مذہبی امور اور پورٹس اینڈ شپنگ کے اجلاس ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی گذشتہ سیشن کے دوران قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کے انعقاد پر سپیکر قومی اسمبلی نے برہمی کا اظہار کیا تھا اور اپنے سیکرٹریٹ کو واضح ہدایات جاری کی تھی کہ اسمبلی سیشن کے دوران ہونے والے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کو ملتوی کیا جائے جس پر سیکرٹریت نے عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے آج ہونے والے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی کر دئیے ہیں تاہم اس سلسلے میں نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...