;بھارت سمیت کوئی پاکستان نہیں توڑ سکتا، براہمداغ، حیربیار کس کھیت کی مولی ہیں: سرفراز بگٹی

06 مارچ 2017

کوئٹہ/ سبی (اے اےن اےن) وزےر داخلہ بلوچستان مےر سرفراز خان بگٹی نے کہا ہے پاکستان کلمہ کی بنےاد پر بنا جو قےامت تک قائم ودائم رہے گا۔ برہمداغ بگٹی حےر بےار مری کبھی پاکستان کو توڑنے مےںکامیاب نہےں ہونگے، وفاقی صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ پاک افواج اےف سی اور حساس اداروں کی کامیاب حکمت عملی سے بلوچستان کے سنگےن مسائل حل ہوچکے ہےں بلوچ اپنی قومی ثقافتی اور عظےم رواےات کے مطابق محب وطن قوم ہے جس نے ہمےشہ سرزمےن پاکستان کےلئے قربانیاں دےں، قومی دھارے مےں شامل ہونے والے افراد پاکستان کی ترقی خوشحالی مےں رول پلے کرےں، بنددق کسی مسئلہ کا حل نہےں قلم کو ہتھےار بنا کر اپنے بچوں کو مستقبل سنوارنے کےلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرےں ، وسائل مےں رہ کرہتھےار ڈال کر قومی دھارے مےں شامل ہونے والوں کو تعلےم صحت روزگار گھر سمےت دےگر سہولیات فراہم کرےں گے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے ہےڈکوارٹر سبی سکاو¿ٹس مےں اوچ ڈےرہ بگٹی سوئی تلی ودےگر علاقوں سے بی آر جی بی اےل اے کے ہتھےار ڈال کر قومی دھارے مےں شامل ہونے والے بی آر جی بی اےل اے کے اہم فراری کمانڈر حےدری، نثار، عرض محمد، جمعہ خان، لھجو، جورک، خانو سمےت 100سے زائد فراری افراد مےں کپڑے ٹوپیاں تقسےم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کےا۔ مےر سرفراز خان بگٹی نے کہا بلوچستان کی ترقی خوشحالی کےلئے ضروری ہے بلوچستان پرامن بنے جس کےلئے وفاق وصوبائی حکومتوں کے علاوہ پاک افواج، اےف سی، حساس ادارے دن رات اپنی صلاحیتوں کا استعمال کر رہے ہےں۔ پاکستان کی بنےاد کلمہ طےبہ پر رکھی گئی اس کو بھارت سمےت دنےا کی کوئی طاقت توڑ نہےں سکتی تو براہمداغ، حےربےار مری کس کھےت کی مولی ہےں۔ بلوچستان کے غےور عوام لڑائی خون خرابہ گولہ بارود سے تنگ آچکے ہےں نوجوان نسل ان چےزوں کو سمجھےں ڈاکٹر اساتذہ مسافروں بے گناہ لوگوں کو مار نا بلوچ قوم کی رواےات نہےں، بلوچ قوم محب وطن قوم ہے بلوچ قبائل کی رواےات کو اپناتے ہوئے امن خوشحالی کی جانب گامزن ہو جائےں، بےرونی پروپےگنڈا مےں اپنے بچوں کا مستقبل برباد نہ کرےں، ےہ وطن آزاد ہے اور آپ اےک آزاد ملک کے باشندے ہیں، پاکستان کے قابل فخر بےٹے بن کر ملک وقوم کی رہنمائی کرےں۔ انہوں نے کہا برہمداغ بگٹی کے بچے بےرون ملک مےں تعلےم حاصل کر رہے ہےں جبکہ بچے کی پےدائش کےلئے بھی پاکستان آنے کی بجائے بھارت جاتے ہےں۔ انہوں نے کہا اپنے ناپاک عزائم کی تکمےل کےلئے آپ اور مےرے خون کا سودا کےا جاتا ہے پاکستان واحد اسلامی ملک ہے پاکستان کی جس نے عزت کی وہ ہمےشہ کامیاب رہا، جس نے پاکستان سے غداری کی وہ ہمےشہ رسوا رہا، جس طرح براہمداغ بگٹی رسوا ہورہا ہے بھارت ازل سے ہمارا دشمن ہے جو مختلف طریقوں سے ہمےں نقصان دے رہا ہے دہشت گردی دراصل قوم کو محکوم وغلام بنانے کی سازش کررہے ہےں اب ہمےں سوچنا ہوگا پاکستان سے وفادار رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سلام ہے صوبائی حکومت اپنے وسائل مےں رہ کر ہتھےار ڈالنے والوں کی مشکلات کا ازالہ کرے گی۔ واضح رہے فراری افراد پہلے ہتھےار ڈال کر قومی دھارے مےں شامل ہوئے تھے۔ اےف سی سبی نے ان کو سبی مےلے کے موقع پر اےف سی ہےڈکوارٹر مےں کھانے کی دعوت دےنے کے علاوہ سبی مےلے کی تقریبات مےں شرکت کرنے کا بھی موقع فراہم کیا۔