کرپشن سے پردہ اٹھانے والے بھارتی فوجی کا دوبارہ پوسٹ مارٹم‘ واقعہ خودکشی ہے:پولیس
نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں پولیس نے کہا ہے کہ روئے میتھو نامی سپاہیکی میت کو ان کے آبائی علاقے پہنچانے کے بعد ان کادوبارہ پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔ ان کے آبائی علاقے کیرالہ میں ان کے خاندان کے اصرار پر دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ خیال رہے روئے میتھیو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انھوں نے مبینہ طور پر انڈین فوج میں ہونے والی بے قاعدگیوں پر سے پردہ اٹھایا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روئے میتھیو کی نعش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کروانے کے حوالے سے ان کے ایک رشتے دار کا کہنا تھاکہ کئی سوالوں کے جواب ابھی نہیں ملے ۔ دوسری جانب فوجی اہلکاروں کے خیال میں سپاہی نے خود کشی کی ہے۔