تحریک انصاف کا محمد اسلم کی ہلاکت کا معاملہ سپریم کورٹ لے جانے کا اعلان

06 مارچ 2017

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان نے پارٹی امور پر توجہ دےنے کےلئے مصروفےات کا دائرہ کار چےئرمےن آفس تک محدود کردےا ہے وہ پانامہ لےکس کا فےصلہ آنے تک پارٹی امور پر توجہ دےں گے جس کےلئے ان کی مصروفےات بھی پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت ہے۔    دریں اثناءپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی اور شمالی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات ساجد علی قریشی نے راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں پولیس تشدد کی وجہ سے ہلاک ہونے والے بے گناہ شہری محمد اسلم کے اہل خانہ سے دلی رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت گلوبٹوں کی خود سرپرست ہے جس کی نگرانی میں پنجاب پولیس بھی جلاد بن چکی ہے ہم محمد اسلم کی بےگناہ موت کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور اگر مرحوم کے لواحقین کو انصاف نہ ملا تو تحریک انصاف اس معاملے کو سپریم کورٹ میں لے جائیگی ےہ بات انہوں نے تحریک انصاف شمالی پنجاب کے پبلک سیکرٹریٹ میں تعزیتی اجلاس میں مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...