سرائیکی صوبے کے قیام کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رہیگی: یوسف رضا
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سرائیکی اجرک حقیقی معنوں میں ایسی پہچان ہے جس کے رنگ کو دیکھ کر دلی سکون محسوس ہوتا ہے سرائیکیصوبے کے قیام کے لئے بھرپور جدوجہد جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی شعبہ خواتین کی صدر عابدہ بخاری اور چیف کو آرینیٹر مطلوب بخاری سے اپنی رہائش گاہ پر کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر دونوں پارٹی رہنما¶ں نے سید یوسف رضا گیلانی کو سرائیکی اجرک بھی پیش کی سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ الگ صوبے کے قیام میں ماضی میں بیھ موجودہ حکمران رکاوٹ تھے اور آج بھی موجودہ حکمران رکاوٹ ہیں جو الگ صوبے کے قیام کے سلسلے میں اپنی ہی پاس کی گئی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کر رہے جس کی وجہ سے سرائیکی خطہ کے کروڑوں عوام آج بھی محرومیوں کا شکار ہیں لیکن پیپلزپارٹی سرائیکی خطہ کی مظلوم و محکوم عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن الگ صوبے کے قیام میں مخلص ہے تو الگ صوبے کے قیام کے سلسلے میں عملی طور پر اقدامات کو یقینی بنائے ۔