بحرین میں 54 رکنی دہشت گرد تنظیم کا انکشاف 25 گرفتار ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

06 مارچ 2017

منامہ (صباح نیوز) خلیجی ریاست بحرین میں 54رکنی دہشت گرد تنظیم کا انکشاف ہوا ہے۔سیکیورٹی اہلکاروں نے 25مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہبارود بھی برآمد کر لیا گیا۔بحرینی پولیس کے مطابق 16 دہشتگردوں کےخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔گرفتارمشتبہ دہشت گردوں نے بحرین میں دہشت گردی کی چھ وارداتوں کا اعتراف کر لیا ۔گرفتار ملزمان کا کہنا تھا کہ ایران سے رابطے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہم افسران پر قاتلانہ حملے کیے تھے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست بحرین کے حکام نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث25 مشتبہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد پتا چلا ہے کہ ملک میں 54رکنی دہشت گرد تنظیم سرگرم ہے، جس کے بیشتر عناصر پکڑ لیے گئے ہیں۔بحرین کی پولیس کا کہنا ہے کہ 25مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے 16 کے خلاف عدالتوں میں قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔حراست میں لیے گئے مشتبہ دہشت گردوں نے بحرین میں دہشت گردی کی چھ وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران سے رابطے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہم افسران پر قاتلانہ حملے کیے تھے۔بحرینی پولیس نے حراست میں لیے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔