صحت عامہ کی سہولتوں مےں بہتری ہماری ترجےح ہے، شہباز شریف

06 مارچ 2017

لاہور (صباح نیوز) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیرصدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میںمناواں میں زیرتعمیر 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت عامہ کی سہولتوں مےں بہتری ہماری پہلی ترجےح ہے ۔اس ضمن مےں اٹھائے گئے اقدامات اور نتےجہ خےز کاوشےں رنگ لارہی ہےں۔عوام کو جدےد اورمعےاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کو تےزرفتاری سے آگے بڑھاےا جارہا ہے ۔صوبے کے مختلف شہروں مےں جدےد سہولتوں سے آراستہ ہسپتال بنائے گئے ہےں ۔صوبے بھر مےں ہسپتالوں کی تعمےر کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ مظفرگڑھ مےں گورنمنٹ رجب طےب اردوان ہسپتال عوام کو اعلی معےار کی طبی سہولتےں فراہم کررہا ہے ۔پنجاب حکومت اس ہسپتال کی توسےع کے بڑے منصوبے پر کام کررہی ہے ۔وزیراعلی نے کہاکہ مناواں مےں 100بستر وں پر مشتمل جدےد ہسپتال کی تعمےر کا کام تےزرفتاری سے جاری ہے ۔منصوبے کی تکمےل سے علاقے کے رہائشےوں کو تشخےص اور علاج معالجہ کی معےاری سہولتےں ملےں گی۔تعمےر ،طبی سہولےات اورخدمات کی فراہمی کے لحاظ سے ےہ ہسپتال اعلی معےار کا ہوگا۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ ہسپتال کےلئے بہترےن ڈاکٹرز،نرسز اورپےرا مےڈےکل سٹاف کا انتخاب کےا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ مناواں مےں 100بستروں کا ہسپتال پنجاب حکومت کا علاقے کے عوام کےلئے شاندار تحفہ ہے ۔ہسپتال میں ایمرجنسی کی بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔انڈس ہسپتال کی انتظامیہ نے مظفرگڑھ رجب طیب اردوان ہسپتال اور بیدیاں روڈ ہسپتال کو کامیابی سے چلا کر عام آدمی کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی میں ایک شاندار کام کیا ہے۔ہم سب نے مل کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنی ہے۔اس ضمن میں انڈس ہسپتال کی مینجمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے۔ چیئرمین انڈس ہسپتال ریجنل بورڈ میاں محمد احسن، چیف ایگزیکٹو آفیسر انڈس ہسپتال ڈاکٹر عبدالباری، طلحہ برکی، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

صحت عامہ کی سہولتیں

سرفراز ڈوگر گاڑیوں سے خارج ہو نے والا کالا دھواں ماحول کو آلودہ کر رہا ہے۔جس ...