پاکستان ، ترکی کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر مئی میں دستخط ہونے کا امکان

06 مارچ 2017

لاہور( این این آئی)پاکستان اور ترکی کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر رواں برس مئی میں دستخط ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ معاہدے کی تکمیل کیلئے پاکستان اور ترکی مذاکرات کے اگلے دور میں ابتدائی فہرست کا تبادلہ کریں گے۔ حکام کے مطابق دونوں ممالک اشیاء، خدمات اور سرمایہ کاری کے بارے میں معاہدے پر تبادلہ خیال کریں گے۔حکام پرامید ہیں کہ آزاد تجارتی معاہدے کے بعد پاکستان زراعت اور ادویہ سازی کے شعبے میں رسائی حاصل کرے گاجبکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید پختگی آئے گی۔