فائنل میچ سنسنی خیز ہو سکا اور نہ ہی چوکوں چھکوں کی برسات ہوئی

06 مارچ 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ سنسنی خیز نہ ہو سکا اور نہ ہی چوکوں چھکوں کی برسات ہوئی۔ میچ میں 22 چوکے اور 6 چھکے لگے۔ پشاور زلمی نے اپنی اننگز میں 13 چوکے اور چھ چھکے لگائے جبکہ کوئٹہ ٹیم کی اننگز میں صرف 9 چوکے لگ سکے۔ کامران اکمل فائنل میچ میں 40 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ باولنگ میں محمد اصغر نے 16 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کوئٹہ کی نمائندگی کرنے والے ریاد ایمرٹ نے 31 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔