پی ایس ایل فائنل‘ نیشنل پریس کلب سمیت دیگر جگہوں پر بڑی سکرینیں لگائی گئیں
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوٓں اور ہوٹلوں میں پی ایس ایل 2 فائنل میچ دیکھنے کیلئے بڑی بڑی سکرینیں لگائی گئیں۔ نیشنل پریس کلب میں بھی میچ دیکھنے کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ گول مارکیٹ میں ایک بڑی سکرین لگائی گئی۔ شائقین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔