سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،کینیڈا
ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امریکا سے داخل ہونے والے تارکین وطن کو روکنے کے لیے سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق کینیڈا کے عوامی تحفظ کے وزیر رالف گوڈال نے ایک بیان میں کہناتھاکہ امریکا سے کینیڈا میں داخل ہونے والے تارکین وطن افراد کے خلاف کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی کینیڈا اس حوالے سے اپنی سرحدی نگرانی کو سخت کرنے کا کوئی ارادہ رکھتا ہے کیونکہ امریکا سے یہاں آنے والوں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں کہ جو خطرے کا باعث ہو ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے سے آگاہ ہیں اور اس سے مناسب طریقے سے نمٹیں گے۔