کراچی،پشاور زلمی کو سپورٹ کرنیوالوں کیلئے مفت چائے کی آفر

06 مارچ 2017

کراچی (آئی این پی) کراچی کے چائے والے نے پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے کیلئے انوکھی آفردےدی۔ پشاور زلمی کی شرٹ پہن کر ا و¿ اورفوڈ سٹریٹ میں مفت چائے کے مزے اڑاو¿ ، لاہور میں ہے کرکٹ کا کڑک مقابلہ تو کراچی میں چائے والے نے کی دم دار پیشکش ، فوڈ سٹریٹ میں زلمی کے سپورٹر چائے والے فاروق آفریدی بھی کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہوگئے۔ پشاور زلمی کی شرٹ پہنیں اور تیز کرکٹ چائے کے مزے اڑائیں وہ بھی بالکل مفت۔ فاروق آفریدی نے کھلی آفر دے ڈالی۔ شائقین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں ، کرکٹ کے منچلے ایسے ہی ہوتے ہیں جن کی دیوانگی کے آگے ایسی آفرز بہت چھوٹی لگتی ہیں۔