ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کےخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

06 مارچ 2017

لاہور (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا، 2016 ءکے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نوٹسز بھیجے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر ایف آئندہ چار ماہ کے دوران 2016 ءکے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نوٹس بھیجے گا۔ ایف بی آر کے مطابق 2015ءمیں انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی تعداد12 لاکھ 10 ہزار تھی جو اب 10 لاکھ 30 ہزار ہو چکی ہے۔