مر دم شما ری ما ضی مےں بہت ظلم ہو چکا اب غلط کام نہےں ہو نے دےں گے، محمد فاروق ستار

06 مارچ 2017

کراچی(نیوز رپورٹر)متحد ہ قومی مو ومنٹ (پاکستان) کے زیراہتمام پی آئی بی کا لونی مےں واقع ایم کیوایم (پاکستان) کے عارضی مرکز پر ملک میںہونے والے حالیہ مردم شماری کے حوالے سے اےک اہم اجلا س منعقد ہوا جس کی صدارت کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کی۔ اجلاس میں سےنئر ڈپٹی کنونےرعامر خان، ڈپٹی کنونےر کنور نو ےد جمےل، اراکےن رابطہ کمےٹی، سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے انچارج فرقان اطےب و اراکےن کمےٹی اور تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں ہونے والی حالیہ مردم شماری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور ان کا جائزہ بھی لیا گیا۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کنونےر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمےں پوری ذمہ داری کے ساتھ مردم شماری مےں اپنی آبادی کا درست اعداد و شمار شفاف طرےقے سے اندراج کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری ہماری بقاءکا مسئلہ ہے اسکے لئے حق پرست عوام اپنا بھرپور کردار ادا کرےں اور 15 مارچ سے شروع ہونےوالی مردم شماری مےں اپنا درست اندراج کرائےں تو مردم شماری سے کراچی کی صوبائی نشستےں 82 اور قومی اسمبلی کی 40 نشستےں ہو جا ئےں گی۔ انہوں نے کہا کہ درست مردم شماری سے کراچی، حےدرآباد، مےرپور خاص اور سکھر کو ترقےاتی فنڈز اور ان کا حق بھی ملے گا اور کوٹہ سسٹم کی تلوار کا بھی خاتمہ ہوگا ماضی مےں کراچی کا ڈومےسائل بنواکر کراچی سے باہر والوں کو شہری علاقوں کے کوٹہ دےکر حق مارا جاتا رہا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے شعبہ جات (پاکستان) کی کسی بھی سےاسی جماعت سے زےادہ بہتر اور جدےد خطوط پر استوار ہےں اور ہم نے مردم شماری کی مانےٹرنگ کےلئے بھی اپنا الےکشن سےل متحرک کردےا ہے 1951، 1961 اور 1972 کی مردم شماری مےں بھی حق مارا گےا جبکہ 1981ءکی مردم شماری مےں محصورےن بنگلہ دےش جو کراچی مےں آکر آباد ہوئے انہےں بھی مردم شماری مےں نہےں دکھاےا گےا جبکہ اندرونِ سندھ سے نقل مکانی کرنے والے مہاجروں کی بھی تعداد ظاہر نہےں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری مےں شہری علاقوں کے ساتھ ماضی مےں بہت ظلم ہوچکا اب حقےقت کے برخلاف کام نہےں ہونے دےں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے کراچی کو سونے کا انڈہ دےنے والی مرغی سمجھا ہو اہے کراچی پورے پاکستان کو پالتا ہے اب کراچی کے ساتھ زےادتےوں کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اےم کےو اےم (پاکستان) حےدرآباد مےں اپنا ملتوی ہونے والا جلسہ عام جلد کرنے جارہی ہے اسکے بعد میرپورخاص میں جلسہ کرینگے ایم کیو ایم (پاکستان) کا مینڈیٹ اٹل ہے عوام ہمیں مدعو کررہے ہیں ہم جلد بتدریج انکے علاقوں میںبڑے جلسے عام منعقد کرینگے۔