سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلہ،ریکٹر سکیل پر شدت 4ریکارڈ

06 مارچ 2017

سوات(نامہ نگار)سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 4ریکارڈ کی گئی، اتوار کی شب سوات اور ملحقہ علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارات سے کھلے مقامات پرنکل آئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4ریکار ڈ کی گئی جبکہ اس کی زمینی گہرائی 94 کلو میٹر بتائی جاتی ہے جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جاتا ہے ، سوات میں مسلسل زلزلوں سے لوگوں میں کافی خوف وہراس پایا جاتا ہے تاہم موجودہ زلزلہ سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔