دہشتگردوں پر واضح ہوگیا بہادر قوم کا عزم خوف سے زیادہ مضبوط ہے : شہباز شریف
لاہور (نوائے وقت نیوز) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان سپر لیگ فائنل میچ کے لاہور میں کامیاب انعقاد پرپوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں-اس قومی ایونٹ کو کامیاب بنانے میں پاک فوج، رینجرز ،پولیس، سکیورٹی اداروں اور متعلقہ محکموں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں-تمام اداروں کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے کہ میگا ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے-فائنل میچ کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کی جیت اور امن کے دشمنوں کی شکست ہوئی ہے-ایونٹ کی کامیابی سے یہ پیغام گیا ہے کہ دہشت گردوں کی مذموئم کارروائیاں پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں-پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے کامیاب انعقاد سے نئی تاریخ رقم ہوئی ہے-دہشت گردوں پرواضح ہو گیا ہے کہ بہادر قوم کا عزم خوف سے زیادہ مضبوط ہے- وزیراعلی محمد شہبازشریف نے آج یہاں ایک بیان میں کہاہے کہ محب وطن پاکستانیوں کا جذبہ لائق تحسین ہے-میچ میں عوام کے جوش وخروش سے واضح ہوگیا ہے کہ دشمن امن پسند قوم کو خوفزدہ نہیں کرسکتا-فائنل میچ کے کامیاب انعقاد نے غم میں ڈوبی ہوئی قوم کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے-انہوں نے کہاکہ لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے انعقاد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے راہیں کھلی ہیں-امید ہے کہ اب پاکستان میں برسوں سے ویران پڑے سٹیڈیمز کی رونقیں بحال ہوں گی-انہوںنے کہاکہ جتنا بڑا ایونٹ تھا اتنے ہی بڑے انتظامات کئے گئے تھے-شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں بہترین سہولتیں فراہم کی گئیں-کرکٹ کے کھیل سے محبت رکھنے والوں کو فائنل میچ سے پرامن ماحول میں لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا گیا-شائقین کرکٹ کوسٹیڈیم تک لانے اورمیچ کے اختتام پر سٹیڈیم سے لے جانے کےلئے فری شٹل سروس کا اہتمام کیا گیا-وزیراعلی نے کہاکہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کو فول پروف سکیورٹی دی گئی- سکیورٹی اداروں نے پوری طرح چوکس رہتے ہوئے شائقین کرکٹ کو پرامن اور بے خوف ماحول میں میچ دیکھنے کا موقع فراہم کیا-فائنل میچ کے کامیاب انعقاد کو ممکن بناکر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا -انہوں نے کہاکہ قومی وحدت کو مضبوط بنانے کے لئے بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا، آزادکشمیر او رگلگت بلتستان کے طلبا وطالبات کو فائنل میچ دیکھنے کی دعوت دی گئی-دیگر صوبوں کے طلبا وطالبات نے میرے خصوصی مہمان کی حیثیت سے حکومت پنجاب کے انکلوژر میں بیٹھ کر میچ کا لطف اٹھایا - حکومت پنجاب کا یہ اقدام قومی یکجہتی ، بھائی چارے او ربین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا باعث بنے گا- وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے پر پشاور زلمی کے کپتان اور کھلاڑیوں کو مبارکباددی ہے -وزیراعلی شہبازشریف نے پشاور زلمی کی ٹیم کے نام تہنیتی پیغام میں کہاکہ پشاور کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے فتح حاصل کی ہے-فائنل میں پشاور کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے-انہوں نے کہاکہ یہ فائنل ایک یادگار میچ کی حیثیت کے طو رپر یاد رکھاجائے گا-میں کھلاڑیوں کے ساتھ قوم کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے فائنل کو کامیاب کرایا۔
عمران خان کی رقم کی گئی تاریخ اور پرویز خٹک کا امتحان
عمران خان صاحب نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 20اراکین کے نام طشت ازبام کردئیے ...
نوازشریف، کلثوم نواز اور مشاہد حسین
نوازشریف کی حکومت ٹوٹنے کے بعد بھی جب صدر رفیق تارڑ ایوان صدر ہی میں رہے تو ...
ساڑھے 6 فٹ لمبے بالوں والی بھارتی لڑکی
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی لڑکی کی ساڑھے6فٹ لمبی زلفوں نے دیکھنے والوں کو دنگ ...
شہباز شریف کا غیر ملکی کھلاڑیوں کو کراچی کے لذیذ کباب کھانے کا مشورہ, ...
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے والے غیر ملکی ...
چیف جسٹس کی وضاحت‘ فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس‘سیاسی منظر بڑی حد تک ...
اسلام آباد (محمد نواز رضا+ وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس مسٹر جسٹس ثاقب نثارکی ...
شہباز شریف کا کراچی اور پشاور کو لاہور جیسا بنانے کا عزم
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما ...