;غیرملکی سفارتکاروں کا پی ایس ایل فائنل میں دلچسپی کا اظہار
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں غیرملکی سفارت کاروں نے لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل میچ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ”نوائے وقت“ سے غیر رسمی گفتگو میںآسٹریلیا‘ یورپ‘ امریکہ اور دوسرے ملکوں کے سفارت کاروں نے لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد کو سراہا ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد کرکٹ کے بین الاقوامی میچ پاکستان میں منعقد ہونے کے امکانات روشن ہوں گے۔