پاک فوج کے پیرا ٹروپرز نے اسٹیڈیم میں اترنے کا شاندار مظاہر ہ کیا
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن IIکے فائنل کی اختتامی تقریب کے آغاز پر پاک فوج کے پیرا ٹروپرز نے اسٹیڈیم میں اترنے کا شاندار مظاہرہ کیا ۔ پاک فوج کے جوانوں کے زمین پر اترتے ہی اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھتا ۔ اس موقع پر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کو سلام اور خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔