پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں عوام کی شرکت قابل ستائش ہے،عمران خان

06 مارچ 2017

بنی گالہ(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے پی ایسایل فائنل میں شامل ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں عوام کی شرکت واقعی میں قابل ستائش ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں پی ایس ایل میں شامل دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں عوام کی شرکت واقعی میں قابل ستائش ہے، دعا گو ہوں کے اللہ تعالی سب کی حفاظت فرمائے۔