;پی ایس ایل فائنل کی جیت پاکستان کی جیت ہے‘نجم سیٹھی
لاہور (آئی این پی )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کے کامیاب انعقاد پر قوم نے ثابت کر دیا کہ پاکستانیوں کو کرکٹ کھیلنی اورکھیلانی آتی ہے ، پی ایس ایل فائنل کی جیت پاکستان کی جیت ہے،قوم نے دنیا کے سامنے ثابت کر دیا کہ ہم متحد ہیں،ہم کسی کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، شائقین کرکٹ کاعزم نہ ہوتاتوپی ایس ایل یہاں نہ ہوتا، عوام کی حمایت کے بغیرفائنل کاانعقادممکن نہیں تھا، بین الاقوامی کھلاڑیوں کا بے حد مشکور ہوں ۔وہ اتوار کو قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔قبل ازیں شائقین کرکٹ نے نجم سیٹھی کے آنے پر دل کھول کر انکا استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے بازی بھی کی ۔