غےر ملکی اور ملکی کرکٹرز کو انتہائی فول پروف سیکورٹی مہیا کی گئی

06 مارچ 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل میں شرکت کے لئے لاہور پہنچنے والے غیر ملکی اور ملکی کرکٹرز کو انتہائی فول پروف سیکورٹیمہیا کی گئی ،کھلاڑی جس ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں وہاں پر سیکورٹی کا سخت حصار قائم کیا گیا ہے اور جدید ترین طریقوں سے ہر ایک پر نظر رکھی جارہی ہے ۔پشاور زلمی کی طرف سے فائنل میں حصہ لینے والے غیر کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، مارلن سیموئلز،کرس جارڈن اور ڈیوڈ میلان شامل ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جن متبادل غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے ان میں بنگلہ دیش کے انعام الحق، جنوبی افریقہ کے مورنی وین وائک، زمبابوے کے شان اپروین، الٹن چیمگمبورا اور ویسٹ انڈیز کے ریاد ایمریت شامل ہیں۔ فاسٹ باو¿لر عمر گل کی جگہ اعزازچیمہ کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں ویوین رچرڈز ،جولئین فاﺅنٹین اور دیگر شامل ہیں،غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں سیکورٹی انتظامات سے مطمئن نظر آئے جبکہ پاکستانی کھانے کی ڈشوں کو بھی انہوں نے لذیز قرار دیا، اس سے پہلے بنگلا دیش کے انعام الحق لاہور پہنچے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کوئٹہ کا حصہ بننے پر خوشی ہے اورسیکیورٹی سے مطمئن ہوں۔