لاہور لاہور ہے ، پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، سر ویو ن رچرڈ
لاہور(آئی این پی)ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ لیجنڈ سر ویو رچرڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر خوشی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈیائیٹر کے کوچ سر ویو رچرڈز سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر بہت خوشی ہے۔ انھوں نے لکھا کہ لاہور لاہور ہے ، یہاں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، کافی عرصے بعد لاہور آیا ہوں ، لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں۔انھوں نے لکھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔