سراج الحق کا وزیراعظم کیساتھ بیٹھ کر پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے سے انکار

06 مارچ 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے وزیراعظم کے ساتھ بیٹھ کر پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پی ایس ایل کا فائنل میچ وزیراعظم کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنے سے انکار کردیااور کہا کہ 500 روپے والا ٹکٹ خریدا ہے میچ عوام کے ساتھ بیٹھ کر دیکھوں گا۔