اچھا ہوتا اگر ”بنی گالہ “والے بھی پی اےس اےل کا فائنل دےکھنے کےلئے آتے‘رےحام خان

06 مارچ 2017

لاہور(آئی اےن پی)چےئر مےن تحر ےک انصاف کی سابقہ اہلےہ رےحام خان نے کہا ہے کہ اچھا ہوتا اگر ”بنی گالہ “والے بھی پی اےس اےل کا فائنل دےکھنے کےلئے آتے ‘پی اےس اےل کا لاہور مےں فائنل دہشت گردوں کی شکست اور قوم کی جےت ہے ‘سےاست کر نےوالوں کو دہشت گرد پر سےاست نہےں کر نی چاہےے ۔اتوار کے روز پی اےس اےل کا فائنل دےکھنے کےلئے آمد کے موقعہ پر جب ان سے سوال کےا گےا کہ عمران خان پی اےس اےل کا فائنل دےکھنے نہےں آئے کےا اچھانہ ہوتا اگربنی گالہ والے بھی آجاتے تو اسکے جواب مےں رےحام خان نے ہاں مےں سر ہلاتے ہوئے کہ مےں کوئٹہ کی ٹےم کےساتھ ہوں مگر پشاور زلمی والے بھی ہمارے اپنے ہےں اصل مےں مےچ کوئی بھی جےتے جےت پاکستان کی ہوگی ۔