سینیٹ‘ قومی اسمبلی اجلاس آج‘ فوجی عدالتوں بارے آئینی ترمیمی بل پیش ہونے کا امکان
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس (آج) پیر کو شروع ہونگے‘ جس مےں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق آئینی ترمیمی بل پیش ہو نے کاامکان ہے قومی اسمبلی کا 40واں سیشن سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں چار بجے شام شروع ہوگا قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل سیشن کے ایجنڈے پر مشاورت کرنے کے لئے ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ سینےٹ کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے چیئرمین میاں رضا ربانی کی صدارت میں ‘سینٹ میں بعض مغربی ممالک میں مساجد پر حملوں کے خلاف قرارداد مذمت بھی پیش کی جائے گی اور حکومت سے ان حملوں کو اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت دیگر عالمی فورمز پر اٹھانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ احتساب آرڈیننس میں ترمیم کے لئے مجلس قائمہ برائے قانون و انصاف کی رپورٹ بھی پیش ہوگی۔ دوران سیشن فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا بل پیش ہوگا سینےٹ کے اجلاس 56نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ پنجاب میں پختونوں کے خلاف کارروائی‘ فاٹا ‘ بلوچستان اور دیگر شہروں میں بڑی تعداد میں لوگوں کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کے معاملے پر حکومت سے جواب طلب کیا گیا ہے اور ان معاملات پر ایجنڈے میں شامل کردیا گیا ہے۔