;سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کا اجلاس آج ہو گا

06 مارچ 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینیٹ میں متحدہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے قائدےن کا اجلاس آج (پیر ) تین بجے سہ پہرپارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کرلیا گیا ہے جس مےںفوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی طے تےار کی جائے گی ۔اجلاس کی صدارت قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کرےں گے اجلاس مےں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف،عوامی نیشنل پارٹی،ایم کیو ایم اور قوم پرست جماعتوں کے ارکان سینیٹ شریک ہوں گے۔ سینیٹ میں حزب اختلاف کی پارلیمانی جماعتوں کے اس اجلاس میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق آئینی ترمیم کے بل کا جائزہ لیا جائے گا اپوزیشن لیڈر دےگر جماعتوں کو پیپلزپارٹی کے تجویز کردہ بل کے مسودے سے آگاہ کریں گے،سینیٹ میں متحدہ حزب اختلاف حکومتی اور پیپلزپارٹی کے بلوں کے نکات کو پےش نظر رکھ کر حکومت اپوزیشن دونوں کیلئے قابل قبول مشترکہ بل سامنے لاےا جا سکتا ہے۔