;اے پی سی کا فیصلہ غیر دانش مندانہ تھا‘ پی پی کے بعض راہنما¶ں کی بھی تنقید

06 مارچ 2017

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پیپلز پارٹی کی طرف سے فوجی عدالتوں کو توسیع دینے کے معاملے پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کے ناکام ہونے سے پی پی پی کے اندر بھی اس کانفرنس پر تنقید شروع ہو گئی ہے۔ پی پی پی کے ذرائع کے مطابق کانفرنس بلانے سے پہلے پارٹی کے چاروں صوبوں کے صدور سےبھی مشاورت نہیں کی گئی۔ کانفرنس کے موقع پارٹی کے کئی اہم عہدیدار بھی موجود نہیں تھے۔ پی پی پی کے بعض لیڈروں نے اس کانفرنس کو ملک کے سیاسی حالات کے تناظر میں ایک غیر دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا اور اس رائے کا اظہار کیا کہ اس کانفرنس نے پی پی پی اور بعض جماعتوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی ہیں۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...