عالمی کرکٹرز کا پاکستان آنا خوش آئند ہے،جاوید ہاشمی

06 مارچ 2017

ملتان (آئی این پی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کرکٹ قوموں سے رابطے کا ذریعہ ہے‘ کئی سال سے ملکی میدان ویران پڑے ہیں‘ بین الاقوامی کرکٹرز کا پاکستان آنا خوش آئند ہے‘ عمران خان کی وجہ شہرت کرکٹ ہے‘ شیخ رشید پر جوتا پھینکنا زیادتی ہے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ کرکٹ قوموں سے رابطے کا ذریعہ ہے۔ کئی سال سے ملکی میدان ویران پڑے تھے عمران خان کی وجہ شہرت کرکٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوم بوم آفریدی میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ کامیاب ایونٹ پر نجم سیٹھی سمیت سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹرز کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ شیخ رشید پر جوتا پھینکنا زیادتی ہے شیخ رشید کسی دور میں میرے بھی درباری رہے ہیں۔