فائنل میچ میں شریک ہونیوالے غیر ملکی کھلاڑی خصوصی داد کے قابل ہیں ,خورشید شاہ

06 مارچ 2017

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ ر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فائنل میچ میں شریک ہونیوالے غیر ملکی کھلاڑی خصوصی داد کے قابل ہیں ۔میڈیا سے گفتگوکے دورا ن پی ایس ایل کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ تمام ٹیموں کا ہمت اورلگن کا مظاہرہ قابل تحسین ہے۔کھلاڑیوں نے نہ صرف دنیاکو امن اور محبت کا پیغام دیا بلکہ شاندار کھیل سے عوام کے دل بھی جیت لئے ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے جذبے سے شریک ہیں جس کے کیلئے وہ سب ہی خصوصی داد کے مستحق ہیں۔