پی ایس ایل فائنل‘ غیرملکی کھلاڑیوں، مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، میجر جنرل آصف غفور

06 مارچ 2017

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر + صباح نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے لئے آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،کھیلوں سے امن کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا اپنے ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل فائنل کے لئے آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فائنل میچ کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کھیلوں سے امن کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا