پی ایس ایل فائنل ،ناشتے کی دکانوں ،ہوٹلوں پر معمول سے زیادہ رش

06 مارچ 2017

لاہور( این این آئی)پاکستان سپر لیگ فائنل کے لاہو رمیں انعقاد کیوجہ سے صوبائی دارالحکومت کے رہائشیوں کی خوشی دیدنی تھی ،ناشتے کی دکانوں اور ہوٹلوں میں اتوار کی عام تعطیل کے برعکسزیادہ رش دیکھنے میں آیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہوریوں کی ایک بڑی تعداد اپنی پسندیدہ ٹیموں پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یونیفارم کٹ پہن کر فیملیوں کے ہمراہ ناشتے کی دکانوں اور ہوٹلوں میں پہنچ گئے ۔ علاوہ ازیں سیاسی شخصیات اور کرکٹ کے دلدادہ افراد کی طرف سے مختلف مقامات پر ناشتے کے اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کی نان چنے ، حلوہ پوری ،پراٹھے اور لسی سے تواضع کی گئی ۔