پی ایس ایل فائنل ، اتوار بازار بند، شہری سستی اشیاء سے محروم
لاہور (خبر نگار) پاکستا سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ پر کئے جانے والے حفاظتی اقدامات نے لاہور کے شہریوں کو سستے اتوار بازارں کی سہولت سے محروم کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے بغیر اطلاع اتوار بازاروں کا ’’ناغہ‘‘ کر دیا۔ شہری خریداری کرنے بازاروں میں پہنچے تو دکانیں غائب تھیں۔ سامان اٹھانے والے مزدوروں نے جو بازار نہ لگنے سے اور اپنی ’’دیہاڑی‘‘ سرکار کے ہاتھوں لوٹے جانے سے پریشان بیٹھے تھے۔ شہریوں کو بتایا کہ ’’حفاظت‘‘ کے نام پر اتار بازار نہیں لگائے گئے۔ شادمان اتوار بازار میں التبہ اتوار بازار کے باہر ریڑھیوں پر مہنگا پھل اور سبزی بیچنے والے موجود تھے جو اپنی روایت کے مطابق مہنگے پھل اور سبزیاں فرخت کرتے رہے۔