200 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مارچ کو ہوگی

06 مارچ 2017

لاہور( این این آئی)200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مارچ کو راولپنڈی میں ہو گی۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھے 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میںڈھائی لاکھ کے5جبکہ تیسرے انعام میں1250روپے کے 2394انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔