فیروز والہ: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق‘ 8 شدید زخمی

06 مارچ 2017

فیروزوالا(نامہ نگار) لاہور شرقپور روڈ کی آبادی لال پلی کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر موٹرسائیکل رکشہ سے ٹکراگئی جس کے رکشہ سوار خاتون یاسمین بی بی ہلاک اسکا شوہر، والدہ بیٹا اور رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرادیا۔شاہدرہ کے علاقہ 25 نمبر سٹاپ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرتے ہوئے نوجوان عقیل احمد کو روند ڈالا جو موقع پر ہلاک ہوگیا۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔ شاہدرہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی۔ رانا ٹائون کے قریب تیز رفتار کار پولیس ناکے سے ٹکراگئی ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ٹریکٹر ٹرالی کی سائیڈ لگنے سے خاتون صغراں بی بی زخمی ہوگئی جبکہ حادثے میں امجد اور سہیل احمد زخمی ہوگئے۔