خاتون سمیت 2 افراد کی نعشوں کی شناخت نہ ہوسکی
لاہور(سٹاف رپورٹر)مختلف مقامات سے 3 روز قبل ملنے والی خاتون سمیت2افراد کی نعشوں کی شنا خت نہ ہو سکی ہے پو لیس نے دونوں نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ بھیجوا دیںمعلوم ہو اہے کہ 3روز قبل تھا نہ مستی گیٹ سے نا معلوم 55سالہ خاتون کی نعش ملی تھی جس کی شنا خت نہ ہو سکی ہے ،جبکہ نواب ٹائون کے علاقہ تین روز قبل نواب ٹائون کے قریب نہر کنارئے 40سالہ شخص بے ہو شی کی حالت میں پو لیس کو ملا جس کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال میں منتقل کیا گیا جو دم توڑ گیامتوفی افراد کی تاحال نشاندہی نہیں ہو سکی پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی افراد کی نشاندہی کے لئے اہل علاقہ سے معلومات لی جا رہی ہیں تاہم تاحال شناخت کے ھوالے سے کامیابی نہیں مل سکی متوفی افراد کی شناخت کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی ۔