فاٹا اصلاحات قبائلی عوام کو قومی دھاوے میں لانے میں مددگار ثابت ہونگی: ساجد میر

06 مارچ 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہاہے کہ قبائلی علاقوں کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کا عرصہ دوسال کرنے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ پانچ سال کا عرصہ بہت زیادہ ہے۔ فاٹا اصلاحات قبائلی عوام کو قومی دھارے میں لانے میں مدد گار ثابت ہو نگی اور اس سے ان کی محرمیوں کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا جبکہ دہشت گردی کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی ۔ ایک عرصہ سے فاٹا کی ایک کروڑ سے زائد کی آبادی بنیادی انسانی حقوق، وسائل اور عصری انتظامی سہولیات سے محروم چلی آرہی ہے۔