خاتون کو بچی سمیت اغوا کرلیا گیا

06 مارچ 2017

فیروزوالا(نامہ نگار) قصبہ ونڈالہ دیال شاہ میں اقبال نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے جواں سال خاتون (ک) کو کمسن بچی سمیت اغوا کرلیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس رپورٹ میں مغویہ کے شوہر اشرف نے بتایا کہ اسکی بیوی (ک) اپنی بچی کے ہمراہ بازار گئی راستے میں اقبال اور اسکے دیگر ساتھیوں نے اسے اغوا کرلیا ، روپوش ہوگئے۔ فیروزوالا پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔