جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والا نوجوان گرفتار

06 مارچ 2017

لاہور (خبرنگار) لاہور ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے شادی کے جعلی کارڈ پر اٹلی جانے والے سیالکوٹ کے نوجوان عدیل منصور خان کو گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ ترکش ائرلائنز کی پرواز ٹی کے 714 پر اٹلی جانے والے مسافر عدیل منصور خان کی سفری دستاویزات پر شک گزرنے پر انہیں چیک کیا گیا تو سپین میں شادی کا کارڈ جعلی نکلا۔ جس پر ملزم کو آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا گیا اور اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ پاسپورٹ سرکل کے سپرد کردیا گیا۔