پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ الگ سے قائم کئے جائیں گے

06 مارچ 2017

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبہ پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ترکی کی طرز پر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ الگ سے قائم کیا جائے گا-اس مقصد کے لئے پروفیسر آف ایمرجنسی ، ایسوسی ایٹ پروفیسر آف ایمرجنسی اور دیگرآسامیاں پیدا کی جائیں گی اور اس شعبے کو احسن طریقے سے چلانے کے لئے پرکشش پے پیکیج بھی متعارف کرائے جائیں گے-منصوبے پر ترکی کے ماہرین معاونت کریں گے- اس بات کا فیصلہ سیکرٹری سپیشلائزہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا- اجلاس میں ترکی سے آئے ہوئے میڈیکل ایمرجنسی سروسز کے ماہرین ڈاکٹر محمد عاکف، ڈاکٹرمحمدارگن،ڈاکٹر یوسف علی الطوسی، ڈاکٹرآیان، ڈاکٹر احمدالاتینراورڈاکٹرسلاطین نے شرکت کی۔ سیکرٹری نجم احمد شاہ نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں شام کے اوقات میں پروفیسرز اور دیگر سپیشلسٹ ڈاکٹرز کا را¶نڈ یقینی بنایا جائے تاکہ صحت یاب مریضوں کو گھر جانے کے لئے اگلے دن کا انتظار نہ کرنا پڑے۔