کاہنہ: وارڈنز غائب‘ ٹریفک نظام درہم برہم‘ شہری بے حال

06 مارچ 2017

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ میں ٹریفک کا نظام درہم برہم روڈوں سے وارڈن غائب ،تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں ٹریفک گھنٹوں جام ہونا معمول بن چکا ہے کاچھا روڈ زیرتعمیر ہونے کی وجہ سے صبح شام ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن چکا ہے ٹریفک وارڈن کاچھا موڑ پرآدھے گھنٹے بعد غائب ہو جانے کی وجہ سے ٹریفک پھر جام ہو جاتی ہے انجمن تاجران کاچھا روڈ کے ممبران کا چیف آفیسر ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ کاچھاموڑ پر مستقل ایک ورڈان کی ڈیوٹی لگائی جائے تاکہ ٹریفک کی روانگی متاثر نہ ہو چنگ چی رکشوں نے پورا روڈ بلاک کیا ہوتا ہے لیکن اسکو ہٹانے والا کوئی وارڈن موجود نہیں ہوتا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے سے ٹریفک کئی گھنٹے جام ہو جاتی ہے ۔