محکمہ انٹی کرپشن میں تعیناتی سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے 6 ڈی ایس پیز سے متعلق جواب بھجوا دیا

06 مارچ 2017

لاہور ( سپیشل رپورٹر) محکمہ انٹی کرپشن میں تعیناتی کے لئے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے 6 ڈی ایس پی کی فہرست کا جواب محکمہ پولیس نے بھجوادیا ہے ۔ محکمہ پولیس کے مطابق محمد ریاض ڈی ایس پی سیکورٹی سپیشل برانچ کے خلاف کوئی انکوائری پینڈنگ نہیں ہے۔ کاشف عبداللہ ڈی ایس پی کڑور پکا کے خلاف ایک محکمانہ انکوائری اورا یک شو کاز نوٹس پینڈنگ ہے۔ محمد سہیل متین ڈی ایس پی پی ایچ پی راجن پور کے خلاف کوئی انکوائزی پینڈنگ نہیں ہے۔ محمد ظفر جاوید ملک ڈی ایس پی پولیس ٹرئینگ کے خلاف کوئی انکوائری پینڈنگ نہیں ہے۔ محمد عرفان پولیس کالج سہالہ میں تعینات ہیں کے خلاف نوٹس جاری ہوا ہے۔ عرفان الحق ڈی ایس پی سٹی گجرات کے خلاف کوئی انکوائری پینڈنگ نہیں ہے ان افسران جلد ہی انٹی کرپشن میں تعینات کر دیا جائے گا۔