اقتصادی راہداری موجودہ حکومت کا روشن کارنامہ ہے : عاطف اکرام
لاہور(نیوزرپورٹر)اقتصادی راہداری موجودہ حکومت کا روشن کارنامہ ہے۔ون بیلٹ ون روڈ منصوبے پر چین کی سر مایہ کاری ایک کھرب ڈالر سے بڑھ جائے گی جس سے پاکستان کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ سی پیک سے پاکستان کی معاشی و دفاعی صلاحیت اور بین الاقوامی ساکھ میں زبردست اضافہ ہو گا جبکہ ایکو ممالک سے تجارت بڑھانا آسان ہو جائے گی۔سی پیک سے ملکی آمدنی اور بین الاقوامی اثر رسوخ میں اضافہ ہو گا جس سے غربت میں کمی آئے گی ۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدرعاطف اکرام شیخ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ چین کی پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات کئی ممالک کو کھٹک رہے ہیں مگر انکی سازشیں اس منصوبے کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ اقتصادی راہداری کی کامیابی یقینی ہے۔