پاکستان علماءکونسل کے زیرِ اہتمام لاہور سے ڈیرہ غازیخان کاروان امن و سلامتی کی روانگی

06 مارچ 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان علماءکونسل کے زیر اہتمام لاہور سے ڈیرہ غازی خان تک کاروان امن و سلامتی روانہ ہو گیا، اس موقع پر پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ انتہاءپسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف جدوجہد کو عوامی تحریک کی شکل دینی ہو گی ۔ ملک میں امن و امان کا قیام فوج کی نہیں عوام کی ضرورت ہے ۔ حکومت سیاسی و مذہبی قیادت آپریشن رد الفساد کی مکمل حمایت اور ذمہ داری لیں ۔ ا نہوں نے کہا کہ حکومت کو قومی بیانیہ کی طرف توجہ دینی ہو گی اور جنرل ناصر جنجوعہ کی سربراہی میں قومی بیانیہ کے سلسلہ میں کوششوں کو عملی شکل دینی ہو گی ۔