اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، فساد کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعةالدعوة کے زیر اہتمام علماءکنونشن سے علماءو خطباءنے آپریشن ردالفساد کی مکمل حمایت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلا تفریق مسلک اور سیاسی وابستگی کے بغیر ملک میں فسادکرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا جائے ، اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے‘ اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ جہاد کے نام پر قتل کرنیوالے اسلام کے نمائندے نہیں۔ علماءکرام انبیاءکے وارث ہیں‘ وہ کفار کی سازشوں کو سمجھتے ہوئے نوجوانوں کو گمراہ ہونے سے بچائیں۔ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماﺅں کی نظربندی فی الفور ختم کی جائے۔ ”علماءکنونشن “ میں وفاقی دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے ایک سو سے زائد علماءنے شرکت کی۔