دہشت گردی کے خاتمہ تک آپریشن ردالفساد جاری رہے گا: پرویز ملک: عمران نذیر

06 مارچ 2017

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ قومی ایشوز پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، آپریشن رد الفساد پر سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں،پنجاب سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا،بلکہ ان کا مکمل صفایا تک اپریشن جاری رہے گا،پی ٹی آئی کے چیئر میں عمران خان کا کیا ایجنڈا ہے وہی بتا سکتے ہیں لیکن ان کے عمل سے لگتا ہے کہ ان کے پاس کوئی پاکستان کی بہتری کے لئے ایجنڈا یا پروگرام نہیں۔