بھٹو نام پر سیاست کرنے والے بھٹو خاندان کے بڑے دشمن ہیں‘ ممتاز بھٹو

06 مارچ 2017

حیدرآباد (این این آئی) سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سردار ممتاز علی بھٹو نے کہا ہے کہ بھٹو کے نام میں چھپ کر سیاست کرنے والے ہی بھٹو خاندان کے سب سے بڑے دشمن اور قاتل ہیں ، جنہوں نے خوب لوٹ مار اور عوام سے زیادتیاں کرکے بھٹو خاندان کو بدنام کیا ہے ۔ سندھ کے اولیاءکرام اور صوفیوں کی سرزمین کو تقسیم کرنے والے خود ٹکڑے ٹکڑے ہو کر ایک دوسرے کو گناہوں کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) میں ہم لوگ دوسروں کی طرح لوٹ مار کرکے مال کمانے یا کھانے نہیں بلکہ قرار داد پاکستان کے اصولوں پر مبنی ایک تحریری معاہدہ کرکے گئے تھے لیکن نواز شریف نے زرداری سے مفاہمت کرکے سندھ ان کے حوالے کرکے ہمیں دھوکا دیا ہے ۔ اس کے بعد ہم نے ان کی دی ہوئی وزارت اور پارٹی عہدوں کو لات مار کر آئے ہیں ۔ ہم لوگ سیاست میں ملک و قوم کی خدمت کا اپنا ایمان سمجھتے ہیں ۔ عوام خزانے پر بوجھ بن کر سیاست اور لوٹ ما رکرنے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سردار ممتاز علی بھٹو نے حیدر آباد سرکٹ ہاو¿س میں پارٹی ورکروں اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ سردار ممتاز علی بھٹو نے کہا کہ سندھ اربوں روپے کے وسائل سے مالا مال ہے لیکن سندھ کے نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کی بے دریغ لوٹ مار کی وجہ سے بھوک ، بدحالی اور غربت میں اپنے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔ اس موقع پر امیر بخش بھٹو ، ایوب شر ، انور گجر ، اکبر کھوسو ، میر ملوک تالپور ، صدام تنیو ، غلام مصطفی مری ، مظفر سہتو ، نجیب چانڈیو ، مجید مستوئی اور دیگر عہدار و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
ممتاز بھٹو

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...