جنرل ہسپتال میں گردہ کی پیوندکاری کا دوبارہ آغاز
لاہور(نیوزرپورٹر)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب کی کوششوں سے جنرل ہسپتا ل میں گردہ کی پیوند کاری کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر محمد نذیر نے اس بارے بتایا کہ کہ جنرل ہسپتال میں گردے کی پیوند کاری کی تمام سہولیات میسر ہیں۔ متعلقہ مریض منگل اور جمعرات کو آﺅٹ ڈور میں طبی معائنہ کرائیںاور سپیشلسٹ یورالوجسٹ ان کی رہنمائی کریں گے۔